ابنا: امريکي فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسي نے کہا کہ اس طرح کے علاقے کا قيام ايک پيچيدہ کاروائي کے مترادف ہے جس کے منفي نتائج برآمد ہوسکتے ہيں - انہوں نے کہا کہ شامي فضائيہ خود شام ميں باغيوں کے لئے مشکل نہيں سمجھي جاتي اور شامي باغيوں کو جو نقصانات پہنچ رہے ہيں وہ شام کي زميني فوج کي طرف سے پہنچ رہے ہيں -انہوں نے کہا کہ علاوہ ازيں شام کي فضائيہ کے حملوں کا اس کي زميني فوج کے آپريشن ميں کوئي بڑا رول نہيں ہے -امريکي فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگر شامي باغي زميني فوج کے يونٹوں پر حملے کي درخواست کرتے ہيں تو اس کا مطلب يہ ہے کہ شام کے خلاف ايک بھرپور جنگ شروع کي جائے جس کا کوئي واضح ہدف بھي نہيں ہے........
/169